عوامی نمائندگان کو چیلنج کرتا ہوں کہ جتنا کام میں نے کیا کسی عوامی نمائندہ نے ابھی تک نہیں کیا۔رکن صوبائی اسمبلی
یورپ(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف کے بہادر رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل الہی نے کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات بروقت حل کرنا ہمارا اولین مقصد و مشن ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان کو چیلنج کرتا ہوں کہ جتنا کام میں نے کیا ابھی تک کسی عوامی نمائندہ نے نہیں کیا میں ہمیشہ چاہتا ہوں کہ عوامی مسائل بروقت حل ہو سکے اور عوام کو بنیادی سہولیات و حقوق مل سکے تا کہ عوام کو پریشانی سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جو پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ایک اہم کارکردگی ہے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی فضل الہی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اسلامیہ جمہوریہ پاکستان عمران خان نے ملکی عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ وعدے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف حکومت نے پورے کئے اور کر رہے ہیں جو پچھلی حکومتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت واحد حکومت ہے جو عوامی مسائل و مشکلات پر توجہ دے رہے ہیں اور انکو بروقت حل ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں ہر بندہ کو ضرور انصاف ملے گا کیونکہ یہ انصاف حکومت ہیں۔