جہلم سمیت ضلع بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر غیر معمولی اضافہ کر دیا گی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم سمیت ضلع بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اب تک 2 سو سے 3 سو فیصد تک کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اسی طرح جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 2 سو فیصد سے بھی زائد اضافہ کر دیا گیاہے۔ادویات کو مہنگے داموں خرید نے پر شہری چکرا کر رہ گئے۔شہری ادویات کو خریدنے کی بجائے مریض کو اللہ کے سہارے چھورنے پر مجبور ہو چکے ہیں،متعدد شہری ادویات کی خریداری کے بغیر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور۔ شہریوں نے حکمران جماعت سے ریلیف کا مطالبہ کیاہے۔دوسری جانب بیماریوں سے لڑتے مریضوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے دوہرے کر ب میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے۔ بلڈ پریشر کی دوا کی نئی قیمت سن کر فشار خون کا نارمل رہنا ممکن نہیں رہتا۔ ایک بیماری، دوسرا آسمان کو چھوتی ادویات کی قیمتیں حکومت نے ادویات مہنگی کرنیکا اجازت نامہ دیکر مریضوں کے سر پر ایک اور پہاڑ توڑ دیا۔ادویات کی قیمتوں میں 2 سو سے 3 سو فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ چند ماہ سے لگاتار اضافہ کیا جارہا ہے۔ جس کے باعث غریب شہری ادویات کی قیمتیں سن کر میڈیکل اسٹوروں سے خالی ہاتھ گھروں کوواپس لوٹ جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیوجہ سے ایسے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔حکومت کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دینا شروع کر رکھا ہے۔ لوگ ادویات کی نئی پرانی قیمتیں نیا اور پرانا پاکستان لکھ کر شیئر کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں