جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پولیس کی جانب سے سیکورٹی برانچ سے ریٹائرہونے والے ساجد منہاس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پرڈی پی او آفس میں واقع سیکورٹی برانچ کے انچارج فرخ ڈار نے مدت ملازمت پوری کرنے والے پولیس آفیسر ساجد منہاس کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہر کرنے والے ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں، محنتی اور دیانتدار پولیس افسران واہلکار محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں، شہریوں کو فرض شناس ایماندار پولیس افسران و اہلکاروں کی موجودگی سے تحفظ محسوس ہوتا ہے اور معاشرے کا ہر فرد یہ امید کرتا ہے کہ ان کی حق تلفی نہیں ہوگی اور انصاف کی فراہمی یقینی اور فوری ہوگی،چیف سیکورٹی آفیسر فرخ ڈار نے کہا کہ محکمہ پولیس آپ کے لئے ہر وقت حاضر ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو آپ ہمہ وقت آسکتے ہیں، اس موقع پر ریٹائرہونے والے پولیس آفیسر ساجد منہاس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوامی خدمت کا ذریعہ محکمہ پولیس میں عطاء کیا اور رزق مختص کر کے خصوصی کرم نوازی فرمائی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر پہلے بھی خدمات سرانجام دیں اور یہ تعاون اپنے بھائیوں کے ساتھ آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔
