کھیل کے میدان میں بین الاقوامی معیار کے حامل کھلاڑی پیدا کرنے والا مردم خیز شہر وزیرآباد کھیل کے میدانوں سے یکسر محروم

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) کھیل کے میدان میں بین الاقوامی معیار کے حامل کھلاڑی پیدا کرنے والا مردم خیز شہر وزیرآباد کھیل کے میدانوں سے یکسر محروم ھو گیا ھے. کھیل کے میدانوں پر سرکاری عمارات تعمیر کر لی گئ ھیں اور بچی کھچی مشن ھائی سکول کی ھاکی گراونڈ شہریوں کی دستبرد سے تباہ ھو گئی ھے.گراونڈ سے ملحقہ مکانوں کے رہائشوں نے گراونڈ کی جانب غیر قانونی طور پر دروازے کھڑکیاں اور روشنداں نکالنے کے علاوہ نکاسئ آب کے پرنالے بنا لئے ھیں.. جس سے گراونڈ تباہ ھو کر فلتھ ڈپو کی صورت اختیار کر گئی ھے ملحقہ مکانوں کے مالکان نے گراونڈ کی جانب ناجائز تجاوز کر کے غیر قانونی شیڈ تعمیر کر لئے ھیں میونسپل کمیٹی وزیرآباد اور دیگر ذمہ دار حکام شکایات کے باوجود مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر کے کھیل دشمنی کی حصلہ افزائی کر رھے ھیں. سابق کونسلر افتحار احمد بٹ نے کہا ھے کے کھیل کے میدان آباد کرنے سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ھے اور گراؤنڈز کی تباہی نوجوان نسل کے اخلاق تباہ کرنے کا باعث بنتی ھے. انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ھے کہ مشن سکول کی گراونڈ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا جائے اور گراونڈ کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈز مہیا کئے جائیں..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں