وزیرآباد ( نامہ نگار ) غربت اور مہنگائی کے عز اب کے ستم رسیدہ عوام کوگیپکو کی لوٹ مار نے معاشی تباہی سے دوچار کر دیا ھے. اوور ریڈنگ،اوور بلنگ،کے ستائے صارفین سے فرضی میٹر تبدیلی کی آڑ میں لاکھوں روپے دھونس سے وصول کئے جا رہے ہیں. موضع وھنجووالی کے رھائشی غریب محنت کش مرغی فروش اعجاذ حسین نے بتایا ھے کہ اسکی دکان کا بل 250 روپے آیا ہے مگر بل میں ناجائز طور پر اضافی 12500 روپے ڈال دیے گئے ہیں. گیپکو حکام کا موقف ہے کہ یہ میٹر تبدیلی کی رقم ہے جبکہ صارف کی دکان پر کوئی میٹر نہیں لگایا گیا اورمیٹر واپڈا کا اثاثہ ہے اور اسکی تبدیلی گیپکو کی قانونی ذمہ داری ہے اور صارفین کی گردن دبا کر ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے منفی ھتھکنڈے استعمال کئے جا رھے ھیں جو عوام دشمنی کے مترادف ہے. شہری حلقوں کا کہنا ھے کہ حکومتی ادارے معاشی استحصال کر کے ملک کو انارکی کی طرف لے جا رھے ہیں اور ملک کی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو فوری مداخلت کر کے انارکی کے ماحول کا سد باب کرنا چاھیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
