ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ بچو ں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا معاشے کے تمام طبقات خصوصا والدین کا فرض ھے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 24 اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ بچو ں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا معاشے کے تمام طبقات خصوصا والدین کا فرض ھے جس میں کوتاہی زندگی بھر کا پچھتاوا ہے،محکمہ صحت اور سول سوسائٹی والدین کے غیر حقیقی خدشات کو دور کرنے کے لئے بھر پور آگہی مہم چلائیں تا کہ 5 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ مہم کے دوران ویکسین پینے سے محروم نہ رہے جو 26 سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بات قیوم ہسپتال میں ورلڈ پو لیو ڈے کے موقع پر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نیازی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان دو ملک ہیں جہاں پولیو وائرس ختم نہیں ہو سکا جو ایک بڑی معاشرتی ناکامی ہے- انہوں نے پولیو ویکسین کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو سماج دشمنی سے تشبیہ دیتے ہوئے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ عوام میں ویکسین سے متعلق موثر آگہی مہم چلائیں جس میں سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے- سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی نے بتایا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 5سال سے کم عمر کے 4لاکھ92ہزار بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی جس کے لئے 1140ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں -ان میں تقریبا 2لاکھ 92ہزار بچے تحصیل ساہیوال اور 2لاکھ تحصیل چیچہ وطنی سے ہیں -ڈپٹی کمشنربابر بشیر نے فیلڈ ٹیموں کو مناسب تربیت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور محکمہ صحت کو کہا کہ وہ مہم کی کامیابی کے لئے مقامی سطح پر بھی علماء کرام، اساتذہ، سیاسی عمائدین اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی خدمات بھی حاصل کریں۔ بعد ازاں عوام کی آگہی کے لئے واک بھی کی گئی جو قیوم ہسپتال سے شروع ہو کر ٹی ایم اے ھال پر اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں