جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ابدی نیند سوگیا، ناتجربہ کار خاتون ڈرائیورگاڑی کو کنٹرول کرنے کی بجائے پولیس اہلکار کو روندتی ہوئی کئی گز دور لے گئی پولیس اہلکار کو موت و حیات کی کشمکش میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ جانبرنہ ہو سکااور خالق حقیقی سے جا ملا، تفصیلات کے مطابق نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کی صاحبزادی گاڑی لیکر سڑکوں پر گھوم رہی تھی کہ محافظ سکوارڈ کا اہلکار سڑک کے کنارے کھڑا تھا تیز رفتار گاڑی کو خاتون ڈرائیور نے کنٹرول کرنے کی بجائے محافظ سکواڈ کے اہلکار کے اوپر چڑھا دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے اپنے پیٹی بھائی کی بیٹی کو بچانے کی خاطر مضروب کا علاج کرنے کی بجائے سفارشی ڈاکٹرز کا ٹیلیفون سننے کو ترجیح دی اس طرح زخمی اہلکارموت و حیات کا جنگ لڑتا رہا کئی گھنٹے گزرجانے کے بعد زخمی کو طبی امداد دی گئی لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی بجائے سے پولیس اہلکار جانبر نہ ہو سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا، قابل زکر بات یہ ہے کہ بااثر ڈاکٹر کی بیٹی نے قبل از گرفتاری ضمانت بھی کروالی ہے، پولیس بااثر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
