اسفندیار ولی خان کی پشاور مدرسہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

Spread the love

دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر نے ایک بار پھر کاروائی تیز کر دی۔عبدالحسیب

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پشاور دینی مدرسہ دارالعوام زبیریہ میں شرپسندوں کی طرف سے ہونے والی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے خیبر پختون خواہ میں پھر خون خرابہ شروع کیا جو افسوس ناک ہے اس موقع پر اسفندیار ولی خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالحسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر ملک و قوم کے بدترین دشمن ہے دارلعوام زبیریہ میں ہونے والے بم دھماکے نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن عبدالحسیب نے کہا کہ بے گناہ جانوں کے ضائع پر اظہار افسوس کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی طالب علموں کو صحتیابی نصیب فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں