گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ھے.مسلم امہ کا ردعمل غیرت ایمانی کا حصہ ھے.انبیاء کرام کی عظمت کا تحفظ تمام مذاھب کی بنیادی ذمہ داری ھے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے اردو گلوبل سے بات کرتے ھوئے کیا. انہوں نے کہا کے یورپی عدالتیں بھی انبیاء کرام کی حرمت کا فیصلہ دے چکی ھیں اور امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کے متعلق ہرزہ رسائی مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو للکارنے کے مترادف ھے اور اس کے نتائج کی ذمہ دار حقیقت پسندی سے چشم پوشی کرنے والی حکومتیں ھوں گی. انہوں نے کہا کہ اس مذموم کوشش کا مقصد انتہاپسندی کو فروغ دینا ھے اور اس کے ذمہ دار انسانیت کے دشمن ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں