مضر صحت کیک کھانے سے بچے ہسپتال پہنچ گئے

Spread the love

وزیرآباد -نامہ نگار مضر صحت کیک کھانے سے بچے ہسپتال پہنچ گئے .تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر ندیم صادق تارڑ نے شیخ القرآن چوک وزیرآباد میں پرانی کچہری سے متصل ایک نامور بیکری سے کیک خریدا جو اہل خانہ نے کھایا تو ان کو الٹیاں شروع ھو گئیں جبکہ بچوں کی حالت غیر ھونے پر انہیں تحصیل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بر وقت علاج کر کے ان کی جان بچا لی. ندیم تارڑ نے بقیہ کیک چیک کیا تو وہ باسی تھا اس سے بدبو آ رہی تھی.ندیم تارڑ نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو شکایت کر دی ھے تا حال کوئی کروائی عمل میں نہیں آئی. یاد رھے اسسٹنٹ کمشنر نے قبل ازیں بھی مزکورہ بیکری کو بھاری جرمانہ کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں