موٹر سائیکل سوار نوجوان گردن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی

Spread the love

وقاراحمدباجوہ سے) شیخوپورہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ فیصل آباد روڑ شرقپور چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان گردن میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا- اطلاع کے مطابق نوجوان موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ شرقپور چوک میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرگٸی اور خون فوارے کی طرح بہنے سے بہت زیادہ خون ضائع ہو گیا- ریسکیو1122 نے زخمی نوجوان کو فورا” طبی امداد کے بعد انتہاٸی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت اظہر ولد محمد عاشق عمر 20 سال، جمیل ٹاؤن شیخوپورہ سے ہوئی ہے۔۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ تھانہ اے ڈویژن کی پولیس پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے گزشتہ دنوں لاکھوں روپے مالیت کی ڈور اور پتنگیں قبضہ میں لی گٸی بتایا جاۓ کہ وہ کہاں ہیں جبکہ پتنگ بازی پہلے سے بھی زیادہ ہو گٸی ہے یہ ڈور اور پتنگیں کہاں سے لاٸی گٸی ہیں معززین علاقہ سراپا احتجاج ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں