جہلم پٹرولنگ پولیس چک اکا کی ماہ اکتوبر 2020 کی شاندارکارکردگی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم پٹرولنگ پولیس چک اکا کی ماہ اکتوبر 2020 کی شاندارکارکردگی، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس راجہ ساجد کیانی کی خصوصی ہدایت اور پٹرولنگ ہائی وے پولیس ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل سلیم کی زیرنگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک اکا سب انسپکٹر راجہ مسعود احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے دوران غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 5مقدمات درج کروائے جبکہ گاڑیوں میں ناقص و غیر معیاری گیس سی این سی سلنڈرز نصب کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 مقدمات درج کروائے، جبکہ وسیم انتصار اے ایس آئی ہمراہ ٹیم نے دوران گشت ناکہ بندی کرکے 1 بچے کو بازیاب کروایا اور اغواء کاروں کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کروایا،انچارج پٹرولنگ پوسٹ عاصم آزاد سب انسپکٹر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں کو محفوظ بناناپٹرولنگ پولیس کی ذمہ داری ہے، تاہم پٹرولنگ پوسٹ مصری موڑ کے عملے نے ون ڈسٹرکٹ ون روڈ پلان کے تحت حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر ڈرائیورز کے لئے آگاہی مہم بھی چلائی گئی غفلت و تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیوران کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے، تاہم پٹرولنگ ہائی وے مصری موڑ پوسٹ کے عملے نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور مہم کا آغاذ کر رکھا ہے اور کم عمر ڈرائیورز کے والدین کو بلوا کر سختی سے تنبیہ کی جارہی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کریں۔ اس کے علاوہ متعدد افراد کو جرمانے بھی کئے گئے،1 عدد اشتہاری کو گرفتار کیا گیا، پٹرولنگ پولیس مصری موڑ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، بیٹ ایریا میں دوران سفر کسی قسم کی دشواری پیش آئے تو پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124 پر کال کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کے حل میں بھرپور طریقے سے انکی امداد کی جارہی ہے، پٹرولنگ پوسٹ 24 گھنٹے شاہراہوں پر گشت کرتی ہے اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں