اپنے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا بھی زندگی کا مشن ہونا چاہیئے

Spread the love

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی،راشدخان) اپنے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا بھی زندگی کا مشن ہونا چاہیئے،ایک دوسرے کے خلاف جھوٹی درخواستوں کی بنا پر مقدمے درج کروانا کسی صورت پسندیدہ عمل نہیں ہے، کوشش کی جائے کہ چھوٹے اور معمولی نویت کے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک نے آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویثرن “انصاف عوام کی دہلیز پر”کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر تھانہ للِہ کی یونین کونسل احمد آباد کے علاقہ منڈاہر میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اہل علاقہ کی طرف سے مختلف سرکاری جگہوں اوررستوں پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کی گئیں جن کے حوالہ سے سلیم خٹک نے اس طرف محکمہ مال اور اسسٹنٹ کمشنر کی توجہ دلانے کا وعہدہ کیا،لوگوں نے پانی اور سڑکوں کے مسائل بھی کھلی کچہری میں اجاگر کئے جس پر متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کودرخواستیں بھی دی گئیں، اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ للِہ راجہ عثمان تصدق پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے آنے سے علاقہ میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوی کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ جو لوگ کسی وجہ سے تھانے نہیں پہنچ سکتے انکو اسطرح انصاف دیا جاسکے۔ ایس ایچ او تھانہ للِہ راجہ عثمان تصدق نے کہا کہ عوام الناس کیلئے تھانے کے دروازے ہروقت کھلے ہیں ہرکام میرٹ پر کررہے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں