لندن (عارف چوہدری)
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین سات ماہ برطانیہ میں گزارنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے جہانگیر خان ترین کا نام بھی چینی بحران اور سبسڈی رپورٹ میں آیا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ چینی سکینڈل میں ملوث جو بھی ذمہ داران ہیں سب کو قانون کے مطابق نبٹا جائے گا ایسے حالات میں جہانگیر خان ترین کا پاکستان واپس جانا معنی خیز ہے دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔