وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) غربت مہنگائی اور بےروزگاری کے ستائے بدحال عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کرنے کے حکومت نے بجلی کے ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی نازل کر دیا ھے. وزیرآباد کے کئی علاقوں میں گزشتہ 20 گھنٹوں سے گیس ناپید ھے اور شہری کھانے پیبے کی سہولت سے محروم ھیں. کچن کے چولہے ٹھنذے ھونے سے عوام خوردونوش کا سامان ھوٹلوں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ھیں اور غریب طبقہ وسائل کی کمی کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ھو کر حکومت کو بد دعائیں دینے پر مجبور ھو گیا ھے اور لوگ کسی نجات دھندہ کا انتظار کر رھے ھیں. عوام کی بد حالی کی بناء پر ضمنی انتخاب میں سرکاری پارٹی کے امیدوار کی مشکلات میں اضافہ ھو رھا ھے
