جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)جہلم سول ڈیفنس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت سے شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ کھلے پٹرول کی فروخت اور سلنڈروں کی ری فلنگ کا کارروبار جاری، ضلع بھر سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کی خبر مل سکتی ہے، شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بوتلوں میں پٹرول فروخت کیا جانے لگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول و سلنڈر ریفلنگ کا کام عروج پکڑنے لگا، بااثر افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سول ڈیفنس کے افسران کی پشت پناہی سے غیر قانونی دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں، سول ڈیفنس کے افسران و اہلکار گیس ریفلنگ اور کھلا پٹرول فروخت کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں، شہری آبادیوں میں جاری گیس ریفلنگ اور پٹرول کی فروخت سے علاقہ مکینوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلارہے ہیں، شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ڈیفنس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انکی ذمہ دارویوں کا احساس دلایا جائے اور گیس ریفلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔
