جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سہولت بازار جہلم مشین محلہ کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے بازار میں آنے والے خریداروں سے کوالٹی اور ریٹس بارے سوالات کیے،ڈی سی جہلم نے تمام سٹالز پر ریٹ لسٹ کا معائینہ کیا،نرخوں سمیت،اشیاء خوردنی کے معیار کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پراشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سہولت بازاروں کوفنکشل کیا گیا ہے جہاں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں،انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران کام کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا ہے کہ3900بیگ چینی کے جہلم میں دستیاب کیے جا چکے ہیں۔ جہلم میں قائم سہولت بازار روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 تا شام 4 بجے تک لگائے جائیں گے انکی کڑی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
