)جہلم نبی رحمت ﷺ کی شان و عظمت کے ترانے ازل سے جاری ہیں جو رہتی دنیاء تک جاری و ساری رہینگے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم نبی رحمت ﷺ کی شان و عظمت کے ترانے ازل سے جاری ہیں جو رہتی دنیاء تک جاری و ساری رہینگے کیونکہ خود خالق کائنات نے اپنے محبوب ﷺ کے زکر کو پسند فرمایا ہے اور یہ ایسا لجپال ذکر ہے کہ جو خود اللہ رب العزت اپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ ملکر کرتے ہیں کائنات کا ظہور آ پ ﷺ کا مرہون منت ہے ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے گزشتہ روزمدرسہ انجمن تعلیم السلام شمالی محلہ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت، امام الانبیاء حضرت محمد ﷺکی ولادت، باسعادت کل کائنات پر اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے اور اس پر جتنا بھی شکر اداکیا جائے کم ہے، آپ ﷺ کی جلوہ گری سے کائنات میں بہار آئی اور کفر و شرک کا خاتمہ ہوا، نبی رحمت ﷺ نے اجڑی ہوئی دنیاء کو آباد کیا اور اسلام کے ایسے پاکیزہ اصول متعین فرمائے کہ جس کی کسی اور مذہب میں نظیر نہیں ملتی، انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کی اساس اور روح کی غذا ہے، آپ ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں اور آمد مصطفی ﷺ نعمت عظمیٰ ہے، آپ ﷺکی تشریف آوری سے انسانیت کو عروج ملا اور ظلمت و تاریکیوں کا خاتمہ ہوا، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی روشن و پاکیزہ تعلیمات کو عام کیا جائے اور اس سلسلے میں محافل میلاد النبی ﷺ نہایت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ان روحانی محافل کے انعقاد سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے۔میلاد مصطفی کا سلسلہ کل سے شروع ہو جائیگا جو حسب سابق جاری و ساری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں