قائدین چوہدری برادران ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای
دبئی(نمائندہ گلوبل ٹائمز) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ق مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق واحد سیاسی و عوامی جماعت ہے جو عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری مونس الٰہی نے درست کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ملک ترقی کرے گا مسلم لیگ ق کے حکومتی دور میں آپ اس کا نمونہ دیکھ چکے ہیں ذیشان شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے میں ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جناب چوہدری برادران کا مشن ہی ملکی ترقی و خوشحالی ھے اور اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا مسلم لیگی لیڈران، کارکنان پاکستان کے ہر شہر میں قائدین کا پیغام لوگوں تک پہنچا رہے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں قائدین چوہدری برادران ملک و قوم جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ذیشان شاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ھے وہ سرحدوں پر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں تا کہ ہم پر سکون زندگی گزار سکیں پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انکی بہادری،جرات اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور فخر کرتے ہیں آخر میں رہنما مسلم لیگ ق ذیشان شاہ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔