عوامی شکایات پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون

Spread the love

ازدفتر a ایڈ منسٹریٹر اینڈ ریٹرنل آفیسر حلقہ ایک گلگت

گلگت(پ ر)عوامی شکایات پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں ہوٹلوں کو سیل مالکان پر جرمانے، منتو کی قیمت شہر میں یکساں ہوگی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ہم شہر میں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں زبردست کاروائی کرتے ہوئے درجنوں ہوٹل مالکان پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے اور کیچن میں ناقص صفائی پر بھاری جرمانے کئے اور انہیں خبردار کیا کہ وہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق مشہور کاشغری ڈش ممتو کی قیمت ایک درجن 120 جبکہ ایک دانہ 10 روپے کا فروخت ہوگا کوالٹی کے نام پر زائد قیمت کی وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر این ایل آئی مارکیٹ میں ممتو کی ریٹ کو سرکاری نرخنامہ کے مطابق کرنے کیلئے ہوٹل مالکان کے ساتھ جلد اجلاس ہوگا جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا اگر ممتو مالکان کو 120 روپے میں گنجائش نہیں پڑتی ہے تو مزکورہ ڈش ہی نہ بنالیں، ہم مارکیٹ کو خراب نہیں ہونے دیں گے معیار کے نام پر منتو کی قیمت میں اضافہ ناقابل برداشت ہے شہر میں انتظامی رٹ کو ہرحال میں قائم رکھیں گے ترجمان نے واضح کیا ہے شہریوں کو چاہیے کہ شکایات کی صورت میں براہ راست الفا کنٹرول رابطہ کریں اور اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کرکے مسٗلے کو حل کیا جاسکے واضح رہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے گزشتہ روز مٹھائیوں اور ممتو کے قیمتوں کے ردو بدل کرکے نیا نرخنامہ جاری کردیا ہے جس پر عملدرآمد پرائس کنٹرول کمیٹی کی زمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں