گلگت (پ ر) ریٹرنل آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ 15 نومبر کو منعقد ہونے والے الیکشن کے تیاری مکمل ہے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کے ہدایات کے روشنی میں پریزائڈنگ آفیسران، ڈپٹی پریزائڈنگ آفیسران اور پولنگ آفیسران کیلئے آج 10 نومبر سے 12 نومبر تک ہائی سکول میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں پر پولنگ کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر آفس کے نمائندے خصوصی تربیت دیں گے الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن رولز کے آگاہی اور عملدرآمد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز الیکشن سیل انچارچ اقر حلقہ ایک کے سٹاف کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا بعد ازاں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد سے حلقہ کے پریذائڈنگ آفیسران، ڈپٹی پریذائڈنگ آفیسران اور پولنگ آفیسران کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جس کو بروئے کار لاتے ہوئے 15 کے روز پولنگ کے دوران شفاف ووٹنگ کے عمل کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ حلقہ ایک پوسٹل بیلٹ پیپرز کی رجسٹریشن اور سکرونٹی کا عمل تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ماحول کو پرامن بنانے کیلئے پولیس اور پیراملٹری فورسز الرٹ رہیں گے پرامن انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نے ہر طرح کی تیاری مکمل کر لی ہے وورٹر ز اور امیدواروں کو پابند کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور ضلعی انتظامیہ اور الیکشن انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے
