چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان میں الیکشن 2020 کیلئے حتمی تیاری

Spread the love

گلگت(پ ر) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے خصوصی ہدایات پر گلگت بلتستان میں الیکشن 2020 کیلئے حتمی تیاری کے سلسلے میں پریذائڈنگ آفیسران، ڈپٹی پریذائڈنگ آفیسران اور پولنگ آفیسران سمیت پولنگ سٹاف کیلئے تین روزہ ورکشاپ شروع ہوگئی، اس سلسلے میں گلگت حلقہ ایک کے پریذائڈنگ آفیسران کیلئے پہلے دن کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر حلقہ ایک گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران پولنگ کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کیلئے پریذائڈنگ آفیسران کی زمہ داری انتہائی اہمیت کے حامل ہے ووٹرز اور پولنگ عملے کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے قائم ہونے سے پرامن اور منظم انداز میں ووٹنگ کا عمل مکمل کیاجاسکتا ہے اس سلسلے میں الیکشن 2020 کیلئے سیاسی جماعتوں، انتخابی امیدواروں، الیکشن ایجنٹوں اور پولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد بنیادی مقصد ہے آج کی تربیتی ورکشاپ اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن ووٹرز اور سیاسی جماعتیں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات انتخابی اہلکاروں سے مکمل تعاو ن کریں گے انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن ووٹرز کو قومی شناختی کار ڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا اور پریذائڈنگ آفیسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بغیر شاختی کارڈ ووٹ کاسٹ نہیں ہونے دیں گے اسکے علاوہ پولنگ ایرئے کے 400 گز کے فاصلے تک کوئی بھی سیاسی، انفرادی کسی بھی قسم کی الیکشن مہم نہیں ہوگی پولنگ کے دن سے 24 گھنٹے قبل الیکشن مہم کے تمام سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی ضلعی ریٹرننگ آفیسران، ریٹرننگ آفیسران اپنے دائرہ کار کے حدو د میں انتظامیہ، پولیس، یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے وساطت سے اس بات کو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی سیاسی یا انفرادی طور پر الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قانون و قواعد کی رو سے، بے ضابطگی، ثابت ہوگی امیدوار کے خلاف کاروائی ہوگی، الیکشن کمیشن کے آفیسران اور امیدوار ان اور سیاسی جماعتوں کی تمام انتخابی مہم کا مشاہدہ کریں گی الیکشن 2020 الیکشن ایکٹ 2017 کے ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ اس سارے عمل میں پریزائڈنگ آفیسران کی بہت اہم زمہ داری عائد ہے کہ وہ پولنگ سٹیشن کے اندر الیکشن رولز پر عملدرآمد کرائیں گے پہلے روز تربیتی ورکشاپ سے اسسٹنٹ کمشنردنیور / ریٹرننگ آفیسر حلقہ 3 ACکیپٹن (ر) زخرف فد ملک نے بھی خطاب کیا، اور الیکشن کے دن پولنگ، ووٹرز، اور الیکشن عملے سمیت پولنگ ایجنٹسکے مجموعی کردار اقدامات اور زمہ دارویوں کے سلسلے میں مفصل طور پر آگا ہ کیا، اس موقع پر درجنوں مرد و خواتین پریزائڈنگ آفیسران اور پولنگ عملے نے شرکت کی اور سیشن کے دوران سوال وجواب کئے، ہائی سکول نمبر ایک گلگت میں جاری تربیتی ورکشاپ کا آغاز پیر کے روز صبح 10 بجکر 30 منٹ پر باقائدہ تلاوت قرآن سے ہوا، اس موقع پر الیکشن سیل حلقہ ایک، حلقہ دو، اور حلقہ تین کے پولنگ عملے نے ورکشاپ میں شریک ہوئے، واضح رہے آج منگل کے روز ڈپٹی پریزایڈنگ آفیسران اور پولنگ آفیسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوگا جو کہ حسب روایت صبح دس بجے شروع ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں