کرونا وائرس عالمی وبا اللہ کی طرف سے مسلمانوں کیلیے ایک امتحان ہے۔سید عنایت علی شاہ بادشاہ

Spread the love

اس وقت ہم سب کو اللہ کی بارگاہ میں اپنی گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے۔موتیوں والی سرکار و سربراہ تحریک عشق مصطفی

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف و مشہور عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک امتحان ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں اپنی گناہوں سے توبہ کرنی چاہیے انسان کو کامیابی صرف اللہ کی ذات دیتا ہے لیکن اس زات کی عبادت کرنا بھی مخلوق خدا پر فرض اور لازم ہے کیونکہ انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے پھر اللہ تبارک و تعالی نے مسلمانوں کو سرکار دو جہاں پیغیر پاک کے امت میں پیدا کیا ہے لیکن اللہ نے بندوں کو صرف اپنے ہی عبادت کیلئے پیدا کیا ہے تا کہ انسان کو دنیا اور اخرت میں کامیابی مل سکے معروف و مشہور عالم دین و روحانی شخصیت و سربراہ تحریک عشق مصطفی حضرت علامہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اللہ تبارک و تعالی کے حکم سے ہو رہا ہے اج جو پوری دنیا میں انسانیت کرونا وائرس کا شکار ہے یہ صرف اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے ہم سب کیلئے ایک امتحان ہے لیکن اس امتحان میں مسلمانوں کو ضرور کامیابی ملے گی اس وقت ہم سب کا اللہ تبارک و تعالی کی عبادتوں میں مشغول ہونا ضروری ہے کیونکہ عبادت اور نیک کاموں سے وبا اور آفت کا خاتمہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس ایک ایسا بیماری ہے جس کے علاج کسی ملک کے پاس نہیں لیکن اس کا علاج اللہ تبارک و تعالی کے پاک کتاب قران کریم میں ہے جو آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ قران مجید واحد آسمانی کتاب ہے جس میں ہر مرض کا علاج موجود ہے اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو قران مجید کی تلاوت اور پانچ وقت نماز ادا کرنے کا پابند بنا دیں اور تمام انسانیت کی گناہوں کو اپنے دربار میں معاف کریں اور کرونا وائرس عالمی وبا سے تمام انسانیت اور خاص کر مسلمانوں کو نجات نصیب کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں