جہلم جرائم پیشہ گروہ کی طرف سے سابق ڈی ایس پی چوہدری قاسم کے بیٹے شہزاد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا گیا

Spread the love

جہلم(عمیراحمدراجہ +چوہدری ظفرنور)جہلم جرائم پیشہ گروہ کی طرف سے سابق ڈی ایس پی چوہدری قاسم کے بیٹے شہزاد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا گیا، شہزاد کے ساتھ زینت رفیق نامی عورت نے رضامندی کے ساتھ تعلقات استوار کیے اور پولیس کو زیادتی کی درخواست دے دی، کالاگجراں پولیس چوکی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاذ کر دیاہے، عورت کو میڈیکل کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بچیکی ضلع ننکانہ کی رہائشی زینت رفیق المعروف بینش نامی عورت نے کالا گجراں پولیس چوکی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں پراپرٹی کا کام کرتی ہوں مجھے شہزاد نامی شخص نے فون کرکے ڈہوکری فارم ہاوس پر زمین کی خریدوفروخت کیلئے بلایا، وہاں پر ایک نامعلوم شخص بھی موجود تھا دونوں نے باری باری میرے ساتھ بداخلاقی کی، پولیس نے عورت کی درخواست پر سابق ڈی ایس پی کے بیٹے چوہدری شہزاد اور اسکے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 376/II ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے عورت کو میڈیکل کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، ملزمان میں سے چوہدری شہزاد سابق ڈی ایس پی چوہدری قاسم کا بیٹا ہے جبکہ زینت رفیق اس سے پہلے بھی مختلف تھانوں میں لوگوں کے خلاف زیادتی کے مقدمات درج کروا چکی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت کا تعلق ایک منظم گروہ کے ساتھ ہے جو آئے روز سادہ لوح شہریوں کو اپنی خوبصورتی کا اثیر بنا کر پہلے غلط کاری پر آمادہ کرتے ہیں اس کے بعد شہریوں کو مقدمہ درج کرواکے لاکھوں، کروڑوں روپے ادا کرنے پر مجبور کر لیا جاتا ہے۔ اس سے قبل متعدد سفید پوش افراد اس گروہ کا شکار ہو کر اپنی عزت کو بچانے کی خاطر لاکھوں روپے ادا کر چکے ہیں۔ شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی،ڈی پی او جہلم سے شفاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں