ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نیراجہ فلور مل جلالپور شریف کا دورہ کیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +قیصر امجد مغل)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نیراجہ فلور مل جلالپور شریف کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے سیل ریکارڈ، آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آٹے کا سیل ریکارڈ نامکمل ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ آٹا عام مارکیٹ میں 860 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا رہا ہے۔اسی طرح سہولت بازاروں میں آٹا 840روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ زمہ دارشہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080060606 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں