ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ جہلم کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ جہلم کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تحصیلوں میں واٹر فلٹر پلانٹس نسب کیے جا رہے، کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حمزہ بیگ ویلفئر سوسائٹی اور د یگر لوکل کمیونٹی کا تعاون حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے سلیمان پارس جہلم میں واٹر فلٹر پلانٹ کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لگائے گئے پانی کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے فلٹرز کو تبدیل کرنا، صفائی کا خاص خیال رکھنا اور اسکی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری بھی سومپی گئی۔ اس موقع پرسی او ایم سی جہلم انعام الرحیم،صدر حمزہ بیگ ویلفئر سوسائٹی توصیف بیگ، محمد ابوبکر اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بعد ازاں محکمہ جنگلات سب ڈویژن دفتر جہلم اور محکمہ وائلڈ لائف دفتر کا دورہ کیا، افسران و سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں