اولڈہم میں قائم گرین گیٹ ٹرسٹ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے

Spread the love

اولڈھم (عارف چودھری) 

اولڈہم میں قائم گرین گیٹ ٹرسٹ دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے اور اب انہوں نے یمن میں ضرورت مند افراد کے لیے  ایک ملین افراد کو بنیادی ضروریات فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی ہے اس موقع پر گرین گیٹ ٹرسٹ چیرٹی آرگنائزیشن  کے روح رواں قاری محمد بلال کے ہم برطانیہ میں ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں ہم نے یونان میں بھی ایڈ لیکر گئے تھے اور یمن میں باقاعدگی سے ضرورت مند افراد کی مدد کرنے ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اب ہم ایک ملین افراد کو بنیادی ضروریات کی سہولیات کرنے کے لیے مخیر حضرات سے اپیل کی جائے گی۔ کاروباری و سماجی شخصیت بلال غفور کا کہنا تھا کہ گرین گیٹ ٹرسٹ چیرٹی آرگنائزیشن دسمبر میں میڈیکل ایڈ کا ایک قافلہ لیکر یمن روانہ ہوں گے اور اسکے چیرٹی سائیکلنگ مقابلہ بھی ہو گا اس نیک کام کے لیے کمیونٹی کو آگے بڑھ کر انکی ہر طرح کی مدد کرنی چاہیے ۔ رضا کار جین کا کہنا تھا کہ ہم ضرورت مند افراد کو رنگ و نسل و مذہب سے بالاتر ہو کر کھانا فراہم کرتے ہیں ۔ ہمہ اکرم شیراز کا کہنا تھا کہ ہم بین المذاہب و ثقافت ضرورت مند افراد کی خدمت کرتے ہیں ٹرسٹ کے چیف آرگنائزر چودھری سرفراز شریف نے پاکستان سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں