موجودہ حکومت نے عوام کو زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔سیکرٹری جنرل پی پی پی امریکہ
یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کی سیکٹری جنرل محترمہ سیمی اسد نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف و تحفظ دینےکی بجائے ذلیل وخوار کر رہی ہیں جو افسوس ناک ہے تحریک انصاف نے ملک کو بحرانوں میں دکھیل دیا جو ملکی عوام کے ساتھ زیادتی ہے عمران خان کی ریاست مدینہ اور انصاف کی آواز صرف اخباری بیانات تک محدود ہے جو کبھی بھی پورا ہونے والا نہیں کب تک تحریک انصاف عوام کو دھوکہ دیگی پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ کی سیکرٹری جنرل محترمہ سیمی اسد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و ستم سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔