مرکزی سیکرٹری مالیات اے این پی وسابق صوبائی وزیر حاجی ھدایت اللہ خان کا دیر لوئر کا دورہ
جہاں پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے انکی والدہ کے وفات پر تعزیت بھی کی۔
یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات و سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ حاجی ھدایت اللہ خان کا دیر لوئر کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری مالیات و سابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک خیبر پختون خواہ حاجی ھدایت اللہ خان نے دیر لوئر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے انکی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کے درجات بلند کریں۔آمین