خیبر پختون خواہ کے فنکار برادری بہت جلد سڑکوں پر ہوگی۔ارم سحر

Spread the love

اس سلسلے میں آرٹسٹ ایکشن موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ڈرامہ آرٹسٹ

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول ڈرامہ آرٹسٹ محترمہ ارم سحر نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے فنکار برادری بہت جلد سڑکوں پر ہوگی اس سلسلے میں آرٹسٹ ایکشن موومنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں صوبے بھر کے تمام فنکاروں نے جوق در جوق شامل ہو کر اسے ایک متحد اور تائید شدہ موومنٹ کی سند بخشی بہت جلد آرٹسٹ ایکشن موومنٹ کے بینر تلے تمام فنکار اپنے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی زرخیز زمین پر پیدا ہونے والے فنکار اور ثقافت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ہنر کار کے پی کے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے صوبہ بدر ہونے پر مجبور ہو گئے صوبائی حکومت اور کلچر اتھارٹی نے سرپرستی دینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ اس وجہ سے فنکار یہ صوبہ چھوڑ کر جانے پہ مجبور ہو گئے ہیں۔ ڈارمہ آرٹسٹ محترمہ ارم سحر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پچھلے ڈھائی سال سے دفاتر اور اتھارٹیز کے پھیرے ڈال ڈال کر فنکار طبقہ دل برداشتہ ہو چکا ہے بیروزگاری سے نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے باوجود وافر فنڈز کی دستیابی کے صوبائی کلچر اتھارٹیز، کلچرمنسٹری اور وزیراعلی کے پی کے نے فنکاروں کی شنوائی سے صاف انکار کر دیا ہے اب اس صورت حال میں فنکاروں کے پاس سوائے احتجاجی تحریک کی کال پر سڑکوں تک آنے کے دیگر راستہ باقی نہیں رہا معروف ڈرامہ آرٹسٹ محترمہ ارم سحر نے مزید کہا کہا کہ آرٹسٹ طبقہ ایک پرامن طبقہ ہے وہ اپنے حصے کے فنڈز کو صوبائی اتھارٹیز کے ہاتھوں کرپشن کے میدانوں میں لٹتے ہوئے دیکھ رہے ہیں کلچر ڈپارٹمنٹ کچھ تو یہ فنڈز نتھیاگلی گلی میں ناچ گانوں کی محافل پر لٹا رہے ہیں اور کچھ کی بندر بانٹ کر کے اپنے اکاونٹس بھر رہے ہیں جبکہ فنکار یہاں نان شبینہ کو ترس رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں