جہلم چوتھی سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ میونسپل کارپوریشن کے ہال میں صاحبزدہ سید خلیل حسین کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم چوتھی سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ میونسپل کارپوریشن کے ہال میں صاحبزدہ سید خلیل حسین کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوئی،عقیدت کے پھول معروف ثناء خوان محمد سلیمان قادری نوشاہی، الحاج محمد عمران اسلم مغل فقیر مدینہ، پیر نشاط احمد پریمی، حافظ ناصر خان، راجہ شاہد، مظہر حسین ملک، حافظ محمد حسنین عطاری نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے، نبی پاک ﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے جہلم کے معروف عالم دین قاری محمد انعام اللہ جلالی نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی حیات جادواں ہمارے لئے مشعل راہ ہے، کامیاب زندگی گزارنے کا ایک سنہری اصول یہ ہے کہ ہم اپنے تمام امور میں رسول اکرمﷺ کی حیات طیبہ کی پیروی کریں، حضوراکرم ﷺکی آمد سے جہاں ایک طرف جہالت و تاریکی کا خاتمہ ہوا تو دوسری جانب حضور ؐکی مبارک ہستی کے ظہور سے پوری کائنات نور سے منور ہوگئی، ان سے ہی دنیاء و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کے زکر پاک کی محفلیں فیوض و برکات کا سرچشمہ ہیں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ اس طرح کی مبارک محفلوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد کریں اپنے بچوں کو حضور اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیں اس طرح دنیاء و آخرت میں اللہ تعالیٰ ہماری زندگیوں کے لئے بے پناہ آسانیاں پیدا کریگا، انہوں نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی آمد سے جہاں ایک طرف جہالت و تاریکی کا خاتمہ ہوا تو دوسری جانب حضورپاک ﷺ کی ہستی کے ظہور سے تمام کائنات نور سے منور ہوگئی۔محفل میلاد مصطفیﷺ میں شہرکی سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی،صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں