وزیرآباد (نامہ نگار )بیوہ کی زمین ہتھیانے کے لئے مسلح افراد کا حملہ خاتون سے بد تمیزی پولیس ھیلپ لائن پر کال بے سود رہی. تفیصلات کے مظابق محلہ لکڑ منڈی وزیرآباد کی رہائشی بیوہ خاتون نگینہ بی بی نے ایس ڈی پی او کو تحریری شکایت کی ھے کہ گزشتہ رات کاشف عرف کاشی گجر.عطاالرحمان گجر.بابر پرویز نے چار نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ میری رھاشی جگہ پر غیر قانونی جبری قبضہ کرنے کے لئے حملہ کردیا بیوہ سے گالی گلوچ اور بیٹے عمیر کو قتل کی دھمکیاں دیں پولیس ھیلپ لائن 15 پر کال کی مگر کوئی دادرسی نہ ھو سکی.یہ امر قابل ذکر ھے کہ بیوہ نے مذکورہ رھائشی جگہ کے لئے سول جج احسان نواز کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ھے جس کی تاریخ سماعت 24 نومبر مقرر ھے خاتون نے درخواست میں کہا کہ اسے اور بچوں کو جان ومال کا تحفظ دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
