وکلاء کے لئے نئے تعمیر شدہ حضرت ابوبکر صدیق بلاک میں چیمبرز کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم//بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے صدر چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار چوہدری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ نے معزز ممبران بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی سے کیا ہوا اپنا وعدہ برائے الاٹمنٹ چمبر پورا کردیا وکلاء کے لئے نئے تعمیر شدہ حضرت ابوبکر صدیق بلاک میں چیمبرز کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل
کل 208 درخواستیں موصول ہوئیں جن کو سکروٹنی کرنے کے بعد اور ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری کے بعد 161 امیدواران اہل قرار پاۓ پہلے مرحلے میں 161 درخواستوں پر 120 امیدواران کی قرعہ اندازی کی گئی
دوسرے مرحلے میں 120 امیدواران کو 2، 2 کے پیئرز کی شکل میں 60 چیمبرز کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کیا گیا
قرعہ اندازی کا انعقاد بار ایسوسی ایشن چیچاوطنی مین ہال میں کیا گیا جہاں پر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کابینہ کی شفافیت کو سراہا
اس کے علاوہ صدر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ نے ینگ وکلاء جنہوں نے جنرل سیکرٹری بار چودھری مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ کے ہمراہ مورخہ 2 اکتوبر 2020 نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا کو بلا معاوضہ لائف ممبر شپ دینے کا اعلان کیا
آخر میں صدر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار مشتاق احمد سہو ایڈووکیٹ نے قرعہ اندازی میں کامیاب پائے جانے والے وکلاء کو مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں