ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی طلبہ کی تربیت

Spread the love

پریس ریلیز
ساہیوال (آصف ندیم )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ۔جس طرح روزانہ کی بنیاد پر مختلف تعلیمی وفنی اداروں کے سربراہان سے میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ وہ بھی ٹریفک پولیس ساہیوال کا ساتھ دیتے ہوئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی طلبہ کی تربیت کریں تاکہ ان کی سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ سموگ آگاہی مہم کو پیش نظر رکھتے ہوئے طلبہ کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جارہی ہیں۔اسی حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج چیچہ وطنی میں طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی یونٹ نے پیدل روڈ کراسنگ کے اصول اور طریقہ کار،ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ،سائیڈ ویو مررز،انڈیکیٹرز کی اہمیت کے بارے میں مفصل بتایا۔طلباء کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے منع کیا گیا اور لائن اور لین کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایات دیں۔سموگ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ دوران سموگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اورڈرائیونگ کے دوران اپنی گاڑی کی رفتار انتہائی کم رکھیں۔اگر ان کی گاڑیاں دھواں دیتی ہیں تو ان کی بروقت ٹیوننگ کروائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پیدا نہ ہو۔اساتذہ و طلباء میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں