سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ کا جسد خاکی کل شام لندن سے پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا

Spread the love

لندن(عارف چودھری)
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی والدہ کی نماز جنازہ اور میت روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی، کورونا وائرس کی وجہ سے 30 افراد کو جنازے میں شرکت کی اجازت ملی ہے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف خاندان کے قریبی افراد نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں گے۔

نواز شریف کی والدہ کا جسد خاکی کل شام پاکستان روانہ کیا جائے گا، بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ایئرویز کی پرواز سے لاہور روانہ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں