یاد رہے اصغر قریشی ریاض کے معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت ہے۔
ریاض(نمائندہ رحمن بنگش) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ریاض سنٹرل ریجن (سابقہ ٹیم) کی طرف سے جناب اصغر قریشی صاحب کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب یاد رہے اصغر قریشی صاحب ریاض کے معروف، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے پچھلے دنوں پیپلز پارٹی سے تینتالیس سال کا رشتہ توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تقریب سے خطاب کرتے ھوے اصغر قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ تھی کہ وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں اور دوسرا اقوام متحدہ میں کشمیری بھائیوں کے لیے 26 منٹ کی تقریر کر کے ہم سب کے دل جیت لیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ صدر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ اصغر قریشی کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمارا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھرکتا ہے اور بہت جلد مقبوضہ کشمیر ازاد ہو جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان اعزازی مبشر چیمہ نے کہا کہ اصغر قریشی سعودی عرب ہی نہیں بلکہ پورے گلف کی اہم شخصیت ہے ان کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے اور ہم اپنے قائد عمران خان کے نظریے کے مطابق پارٹی کو مظبوط کر رہے ہے دیگر مقررین میں شفیع اتمان خیل ،سعید کوہستانی ،عرفان ملک،ارشاد مندوخیل، ممتاز خان،شاکر اللہ ،فضل خان، شفیق میتلا اور حافظ عبدالوحید نے بھی خطاب کیا۔