کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر) بلوچستان کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں دیگر صوبوں کے نوجوانون کی طرح بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سخت اقتدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق محکمہ سپورٹس کی جانب سے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں، ان تعصرات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین نے ایم پی اے ہاسٹل میں پاکستان شینڈوکای کراٹے اینڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان نور خلجی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں منور شاہ، جواد نیازی، مس رضیہ، مس اقصہ،ملک روح اللہ ترین بھی موجود تھے،ایم پی اے لیلیٰ ترین کاکہنا تھا کہ شینڈوکای کراٹے اینڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مستقبل میں ہونے والے مقابلوں کا انعقاد احسن اقدام ہوگامقابلوں سے نوجوانوں کو بہترین مواقع فرائم آئیں گے اور عوام کو کوئٹہ میں بہترین کھیل دیکھنے کے مواقع میسر ہونگے جس سے نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کاخاتمہ ہوگا،اور اس سے دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی اور نوجوانوں کوکھیلوں کے میدانوں میں اپنا لوہا منوانے کے مواقع میسرآئے گا شینڈوکای کراٹے اینڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے لیے میری تمام خدمات حاضر ہیں اوربلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کا ہر پلیٹ فارم پر تعاون جاری رکھوں گی، بعدازاں شینڈوکای کراٹے اینڈ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدرسلمان نور کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت صرف اور صرف اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ پاکستان اور بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرسکیں
