جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے غوث الدین جوڈو کلب کچلاک کا افتتاح کر دیا

Spread the love

کوئٹہ: (سپورٹس رپورٹر)بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند نے غوث الدین جوڈو کلب کچلاک کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں بلوچستان جوڈو کے چیف ریفری حمید صدیقی،آزاد لانگو، اکیڈمی انسٹرکٹر اور علاقہ مکینوں کی قصیر تعداد نے شرکت کی، اکیڈمی انسٹرکٹر کا کہنا تھا کہ اکیڈمی روزانہ 200کھلاڑیوں کو جوڈو کی ٹریننگ دی جائے گی، جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نورکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جوڈو کی ترقی اور فروغ کے لیے کام کر رہا ہوں،باقی صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی کھلاڑی جوڈو میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، کوئٹہ کی طرح بلوچستان کے دیگر شہروں میں جوڈو کی اکیڈمیز کھل رہی ہیں جس سے نئے آنے والے کھلاڑیوں کو فاہدہ ملے گا، انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس حکومت کوکھلاڑیوں کو مواقع فرائم کرنے ہونگے جس سے بلوچستان کا ٹیلنٹ سامنے آئے اور کھلاڑی ملکاور صوبے کانام نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر روشن کر سکیں، بعد ازاں تقریب سے حمید صدیقی،آزاد لانگواوع دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے شرکہ کو اپنے جوڈو کے جوہر بھی دکھائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں