شہر کی سڑکوں کی تہس نہس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم چک دولت کے مقام پر قائم غیر قانونی کریشرز پلانٹس نے ایک بار پھر کام کا آغاز کرکے قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ، شہر کی سڑکوں کی تہس نہس بھی کردی، انتظامیہ بااثر کریش مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں شہری سراپا احتجاج، منگلا ڈیم کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ،شہریوں کا حکومت پنجاب سے کریشرز پلانٹس سیل کرنے کامطالبہ، تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم کے نیچے درجنوں سے زائد غیر قانونی کریش پلانٹس نصب ہو چکے ہیں جو قدرتی ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ منگلاڈیم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کریش سے لوڈ ڈمپرز بھی شہر کی سڑکوں پر دندناتے نظرآتے ہیں جس کیوجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں، گزشتہ ماہ انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے کریش پلانٹس سیل کئے لیکن نادیدہ قوتوں کی مداخلت سے ایک مرتبہ پھر تمام کریشن پلانٹس نے کام شروع کر دیا ہے جس کیوجہ سے شہر کا ماحول آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کی سڑکیں بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں، انتظامیہ نے ڈمپرز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کی غرض سے داخلی و خارجی راستوں پربیرئیر نصب کئے لیکن بااثر ٹرانسپورٹرز نے لوہے کے بیریئر توڑ کر سڑک کے اطراف میں پھینک دیئے انتظامیہ نے ڈمپرز مالکان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کیوجہ سے درجنوں ڈمپرز روزانہ کی بنیاد پر شہر کی سڑکوں پر دندناتے نظر آتے ہیں، شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چک دولت کے مقام پر نصب کریش پلانٹس جو کہ منگلا ڈیم کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں کو فوری سیل کیا جائے اور ڈمپرزکے شہر کے داخلے پر سختی سے پابندی عائد کی جائے تاکہ آلودگی سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں