جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس نقوی)جہلم میٹرنٹی اینڈ چائلڈ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر شہناز شاہد گزشتہ روز المرکز ہا ل میں منعقد ہوا، فنانس رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری کرنل (ر) عبید مرزا نے پیش کی اجلاس میں ایم سی، ڈبلیو میں میں آنے والی خواتین مریضوں کے لئے پرچی فیس بڑھانے کی تجویز دی گئی، جس پر فل ہاؤس نے منظوری دے دی، اجلاس کے اختتام پر میزبان تہمینہ چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسد مرزا، سیدہ شاہدہ شاہ، سید اختر شاہ، ڈاکٹر انیق اللہ، ڈاکٹر عائشہ مرزا، ڈاکٹر شہناز شاہد، ڈاکٹر شاہد تنویر، بیگم فلک نازسیٹھی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
