دالحکومت ریاض میں فالکن فٹبال کلب کی جانب سے چھوتی فالکن سپر فٹبال لیگ کا شاندار فائنل میچ کھیلا گیا

Spread the love

فائنل میچ رویال فوکس لاین اور شباب ایف سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

ریاض(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر کھیلوں پر لگی پابندی ختم ہوتے ہی دارلحکومت ریاض میں فالکن فٹبال کلب کی جانب سے چوتھی فالکن سپر فٹبال لیگ کا شاندار فائنل میچ کھیلا گیا فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے فٹبال کے مداحوں نے بھرپور شرکت کی فائنل میچ رویال فوکس لاین اور شباب ایف سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا
میچ چار چار گول سے برابر رہا اور میچ کا فیصلہ پینلٹی کک سے کیا گیا جسے رویال فوکس لائن نے جیت کر فائنل اپنے نام کیا فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فالکن فٹبال کلب کے چیئرمین حنیف بابر نے کہا کہ فالکن فٹبال کلب نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے ہماری کوشش ہے کہ فٹبال جیسے کھیل کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو اور اس سلسلے میں فالکن فٹبال کلب اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے حنیف بابر نے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازات دینے پر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے
کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں