ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور کی پریس کانفرنس

Spread the love

ساہیوال: آصف ندیم : ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال امیر تیمور کی پریس کانفرنس پولیس کی شاندار کارکردگی کی بدولت جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں.
ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 14 کار یں ،2 ٹرک ،1ٹریکٹر ،اور 249 موٹر سائیکل برآمد کیں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 1176ملزمان سے،12 کلاشنکوف،شاٹ گن 80، رائفل 49، کاربین 29، پسٹل 1215, اور 17 ریوالور اور متعدد گولیاں برآمد کیں اس کے علاوہ پولیس نے 1172منشیات فروشوں کے قبضہ سے ہیرويین 10560,کلو گرام ،12 من سے زائد چرس ،ا فیون کلو گرام ١٧٦٣٥، شراب 20043 لیٹر اور 108 چالو بھٹیاں برآمد کی ساہیوال پولیس کی شاندار کارکردگی کی بدولت 32 عدد منظم خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت 132 ملزمان گرفتار کیے اور 8 اندھے قتل اور ڈکیتی قتل کے 3ملزمان گرفتار کئے 12 پولیس مقابلے ہوئے پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 362 خطر ناک سمیت 2076 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے اور 13273ملزمان کے قبضہ سے 108144480روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں