حکومت پنجاب کی ہدایت پرانسداد پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے ٹیموں کی خود نگرانی کر رہا ہو

Spread the love

چیف ایگزیکٹو محکمہ ہیلتھ ڈویژن ساہیوال اظہر حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرانسداد پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے ٹیموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں اس مہم کو موثر بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے بہتری کی کوشش کرنا ہو گی پولیو مہم میں محکموں کی کارکردگی اسی صورت کامیاب ثابت ہو گی جب عوامی تائید و حمایت غیر سرکاری تنظیمیں علماء اساتذہ صحافی خصوصاً والدین اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈویژن ساہیوال میں عام شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ موجودہ حالات میں وہ بھی سکھ کا سانس لیں سکیں پولو مہم کی کامیابی کے لیے میں خود ہر وقت فیلڈ میں موجود ہوں کیونکہ یہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے اس میں سستی کمی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے پورے جذبے اور محنت سے اس مہم کو مکمل کرنا چاہیے تاکہ ہم پولیو فری پاکستان کی منزل حاصل کر سکیں اپنے بچوں کے اچھے اور بہترین کل کے لیے اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا اپنے گردونواح میں پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ پائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں