صوفی محمد انور کا میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت

Spread the love

دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔سیکرٹری ٹو چوہدری شجاعت حسین

یورپ(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین کے سیکرٹری صوفی محمد انور کا سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی جیسے عظیم سیاسی و عوامی نمائندہ سے محروم ہو گئے میر ظفر اللہ جمالی ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں تھے انہوں نے عوامی خدمات کی وجہ سے ملک بھر میں نام کمایا تھا انکا مشن پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا تھا اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا تھا مسلم لیگ ق کے مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین کے سیکرٹری صوفی محمد انور نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز دنیا فانی سے رخصت ہوئے اللہ انکے درجات بلند کریں اور انکو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے وہ ایک رحم دل انسان تھے اللہ انکی معفرت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں