انجمن تاجران کے وفد نے صدر یوسف جمال ٹکا کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا کے ساتھ بلدیہ آفس میں ملاقات کی

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم چیچہ وطنی مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے صدر یوسف جمال ٹکا کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی شاہد ندیم رانا کے ساتھ بلدیہ آفس میں ملاقات کی۔
جس میں تاجروں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر چیچاوطنی نے بتایا کہ مارکیٹ میں صرف امپورٹر چینی ہی فروخت کی جائے گی۔ موٹی چینی کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے صدر مرکزی انجمن تاجران اور جنرل سیکٹری کو تاجروں کے مسائل پر مکمل یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران شیخ فرزند علی۔ صدر یوسف جمال ٹکا۔ آصف سعید چوہدری جنرل سیکرٹری۔ محمد حارث دانش سینئر نائب صدر۔ اور تحصیل کے تاجر نمائندوں اڈا غازی آباد کسووال۔ 90 موڑ۔ اوکانوالہ بنگلہ کے تاجر نمائندوں نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں