شہر میں مستقل بنیادوں پر گوشت کا مسئلہ حل کریں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) شہر میں مستقل بنیادوں پر گوشت کا مسئلہ حل کریں گے ٹھیکیداری سسٹم ہویانہیں عوامی مفاد کے تحت ہی فیصلہ کریں گے، قصائیوں کے جانب سے ٹھیکیداری نظام کے خاتمہ فوری طور پر نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد نے انجمن تاجران کے عہدیدارں کے ہمراہ قصائیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ میٹ انسپکٹر کے سفارشات کے مطابق ہی قصائیوں کے مطالبات حل کریں گے کسی کو بے روزگا نہیں کیاجائے گا اور نہ ہی من مانے فیصلوں کی اجازت دیں گے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے رو ز ایڈ منسٹریٹر/ چیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر تاجر نمائندوں اور قصائیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں من مانے نرخوں پر گوشت کے فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے زائد نرخوں پر قصائیوں کے لائسنس منسوخ اور دکان سیل کردیں گے، انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی رمضان علی، جنرل سیکریٹری مومی مغل، ترجمان عبدالغنی نے تحصیلدار سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ہم قصائیوں کے بے روزگاری کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر حل کرنا چاہتے ہیں جوکہ گزشتہ تین ماہ سے کاروبار نہیں کرسکے ہیں، انہی دستاویز کے ذریعے پابند کیا جائے کہ یہ لوگ کبھی بھی خلاف ورزی نہ کر سکے انجمن تاجران انتظامیہ کے ساتھ ملکر تاجروں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی خواہشمند ہے ہم شہر ی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں