میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ نے چاندنی چوک سے تجاوزات ختم کروادیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ نے چاندنی چوک سے تجاوزات ختم کروادیں، رکشہ اسٹینڈ دوبارہ بحال، رکشہ ڈرائیوروں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی نشاندہی کے بعد ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران کو حکم جاری کیا کہ چاندنی چوک میں قائم ریڑھی بانوں کے قبضے کو ختم کروا کے روڈ پر کھڑے ہونے والے رکشے چاندنی چوک میں منتقل کر دیئے جائیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے انکروچمنٹ انچارج عبدالرحمن ڈار نے ریڑھی بانوں کا قبضہ ختم کروا دیاگیا، اس موقع پر درجنوں چنگ چی رکشہ ڈرائیورز اکٹھے ہوگئے انہوں نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، رکشہ یونین کے صدر تسلیم اختر خالد، توقیر احمد سمیت دیگر عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سمیت صحافیوں کا شکریہ اداکیا، رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن رکشہ ڈرائیوروں سے سالانہ 1 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ سہولیات کا فقدان موجود ہے، پچھلے کئی ماہ سے ریڑھی بانوں نے چاندنی چوک میں ریڑھیاں کھڑی کرکے قبضہ کر رکھا تھا، جس کو واگزار کروانے کے لئے قومی اور لوکل اخبارات میں خبریں شائع کرواتے رہے ہیں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے رکشہ ڈرائیوروں کی مشکلات اور سڑکیں بلاک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے عملے کو چاندنی چوک میں قائم ہونے والی تجاوزات کو ختم کروانے کے احکامات جاری کئے جس پر انکروچمنٹ عملہ نے ریڑھی بانوں کو چاندنی چوک خالی کرنے کا حکم جاری کیا، رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ چاندنی چوک رکشہ اسٹینڈ کے رکشے کھڑے کرکے صرف ایک رکشہ جس میں سواریاں بٹھائی جائیں گی جو سڑک پر کھڑا نہیں ہوگا اور نہ ہی ٹریفک کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں