جہلم کے صحافی کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم کے صحافی کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج، صحافی کو باعزت بری کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کے بیورو چیف راجہ فیصل کیانی کے خلاف 2017 میں بے بنیاد، من گھڑت جھوٹا مقدمہ دائر کیا گیا، جس کی سماعت سول کورٹ سوہاوہ میں تھی، فیصل کیانی نے معروف قانون دان ایڈووکیٹ راجہ ناصر کیانی سے خدمات حاصل کر رکھی تھیں، گزشتہ روز راجہ ناصر کیانی نے دلائل دیتے ہوئے معزز عدالت کو بتایا کہ پولیس نے خبروں کی رنجش پر معروف سینئر صحافی راجہ فیصل کیانی کے خلاف بے بنیاد، من گھڑت جھوٹا مقدمہ درج کروایا جس پر عدالت نے اتفاق کرتے ہوئے راجہ فیصل کیانی کو جھوٹے مقدمے سے باعزت بری کر دیاہے۔جہلم کے صحافیوں نے راجہ فیصل کیانی کو بے بنیاد من گھڑت جھوٹے مقدمے سے باعزت بری ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں