جہلم مہنگا ئی نے درجہ چہارم کے ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم مہنگا ئی نے درجہ چہارم کے ملازمین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، بڑھتی ہوئی مہنگائی، تنخواہ دار طبقہ کسمپرسی کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق ایپکاکالجز جہلم کے پریس سیکرٹری عمران خان نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں درجہ چہارم کے ملازمین اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، 2 وقت کی روٹی کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا خواب بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی و غلط پالیسیوں کیوجہ سے نئے پاکستان میں غریب عوام اور چھوٹے ملازمین کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معمولی تنخواہوں کے باعث درجہ چہارم کے ملازمین کسمپرسی کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کواس بات کا احساس ہی نہیں کہ درجہ چہارم کے ملازمین سرکاری اداروں کے امور کی انجام دہی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے استحصال سے محکموں کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے،حکومت جن اعداد و شمارپر اکتفا کررہی ہے اس سے سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی مشکلات میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،چھوٹے ملازمین کو نظر انداز کر کے من پسند محکموں اور افسران کی تنخواہوں میں اضافہ چھوٹے ملازمین کے ساتھ سخت نا انصافی کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق سلب کرنے کے برابر ہے، ایپکا کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کو مستحکم بنانے کے لئے حکمرانوں کو چھوٹے ملازمین کو مراعات دینا ہونگی، تاکہ درجہ چہارم سمیت نچلے درجے پر کام کرنے والے ملازمین دلجمی کے ساتھ خدمات سرانجام دیکر سرکاری اداروں کی بہتری کے لئے خدمات سرانجام دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں