جہلم شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی) جہلم شہر بھر میں بھکاریوں کی بھرمار، شہری شدید پریشان، شہر کے چوک چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، شہریوں کا ڈی پی او سے کارروائی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بھکاریوں کی بھر مار نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں شہر میں جگہ جگہ پر بھیک مانگنے والے بھکاریوں کی ٹولیوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، اگر کوئی شہری بھکاریوں کو بھیک نہ دے تو سرعام برا بھلا سمیت بددعائیں دینابھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے۔ خوبرو نوجوان لڑکیاں بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ بھکاری لڑکیاں اور لڑکے دکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیاء بھی اٹھا کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلہ میں تاجر برادری اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا آجاتا ہے۔ بھکاریوں میں زیادہ تر نوجوان لڑکیاں اور بچے شامل ہیں جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری اور غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، عوامی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شاندار چوک، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، نیابازار، جنرل بس اسٹینڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ڈیرے ڈالے بھکاریوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہر کو بھکاریوں سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں